ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہوگی
- کراچی: چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ذی الحج 27 ستمبر اور عید الاضحیٰ 6 اکتوبر بروز پیر کو ہوگی۔پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہرفلکیات نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور،پشاور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 27 ستمبر جبکہ عید الاضحیٰ 6 اکتوبر بروز پیر کو ہوگی