PAF jets fly past #APSPeshawar to honour martyrs - 16th January 2015
پاک فضائیہ کے شاہنوں نے سانحہ پشاور کے ایک ماہ ہونے پر ننھے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے اسکواڈرن جے ایف سیونٹین نے شہداء اور غازیوں کو سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی اسکواڈرن نمبر چھبیس جے ایف سیوئنٹین (17) نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسکول کے اوپر فلائی پاسٹ، ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شہید طلباء کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر اسکول کے احاطے میں موجود بچوں نے ہاتھ ہلا کر طیاروں شاہینوں کے جذبے کو سراہا۔ سماء